اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھنے والے عقل کے اندھے ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کو کمزور اوربے خبرسمجھنے والے عقل کے اندھے ہیں۔شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ جوکھڈا سازش عمران خان کے لئے بنائی گئی تھی اپوزیشن خود اس کھڈے میں گرگئی۔ جولوگ اداروں کو کمزوراوربے خبرسمجھتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جس نیب قانون کی زد میں اپوزیشن لیڈرآتے ہیں اسے ختم کیا جارہا ہے۔شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف کیس واپس لینے سے انکار پرڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کو ہٹا دیا گیا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 4 دن کی یاترا (ن) لیگ سے مزید غلط فیصلے کروا کے اسے مزید پھنسائے گی اورملک کو ڈیفالٹ کرائے گی۔ آئندہ 15 دن سیاست میں بہت اہم ہونگے۔ اگر 15 مئی کو فیصل آباد اور 20 مئی کو ملتان کا جلسہ بھی نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20 مئی سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔