شیخ محمد بن زاید النہیان یواے ای کے نئے صدر منتخب

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان کو یواے ای کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آج صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر کا عہدہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا۔
شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر یو اے ای کی جانب سے تین روز کی عام تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔


وزارت برائے صدارتی امورکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس دوران متحدہ عرب امارات کے قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر یو اے ای کی تمام وزارتوں اور اداروں میں کام روک دیا گیا ہے جبکہ وفاقی اور مقامی اداروں میں بھی کسی قسم کا کام نہیں کیا جائے گا۔