پیٹرول کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نئی حکومت کے آتے ہی پاکستان پر بھی اثر انداز ہونے لگیں ۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی ۔
اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کر دیا ہے۔ فی لیٹر پیٹرول پر حکومت 29 روپے 60 پیسے سبسڈی دیتی ہے،16 مئی سے فی لیٹر پیٹرول کی یہ رقم 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔
ڈیزل پر فی لیٹرسبسڈی اس وقت 73روپے 4 پیسے ہے، 16 مئی سے ڈیزل پر سبسڈی 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی ۔مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے، 16 مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 50 روپے 44 پیسے ہو جائے گی ۔لائیٹ ڈیزل آئل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 64 روپے 70 پیسے ہے، 16 مئی سے لائیٹ ڈیزل پر یہ سبسڈی 68 روپے فی لیٹر ہو جائے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹر پیٹرول پر 45 روپے 15 پیسے بڑھا نا پڑیں گے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 195 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل کی قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ مٹی کے تیل پر ساری سبسڈی ختم کرنے سے قیمت 176 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
لائیٹ ڈیزل کی مکمل سبسڈی ختم کرنے سے قیمت فی لیٹر 186 روپے 31 پیسے تک پہنچ جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا باعث ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ پیٹرولیم منسٹری وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Recent Posts

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

8 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

15 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

53 mins ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

1 hour ago

موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور…

1 hour ago

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم ماں بن گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد…

1 hour ago