سیدہ طوبیٰ انور شادی کرنے والی ہیں؟
کراچی (قدرت روزنامہ)ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کو شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں طوبیٰ انور کو نیلے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ اور بھی حسین لگ رہی ہیں۔
صارفین کی جانب سے جہاں اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی جارہی ہیں وہیں اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی ہوئی ہے۔
محمد ندیم نامی صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ شادی کروگی؟صارف کے کمنٹ پر تا حال طوبیٰ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں سال 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔