شادی کے 10سال بعد شوہر کا جھوٹ پکڑاگیا، ایسا انکشاف کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

ڈبلن(قدرت روزنامہ)آئرلینڈ میں ایک خاتون نے شادی کے 10سال بعد اپنے شوہر کا ایسا جھوٹ پکڑ لیا کہ خاتون کی زندگی ہی تباہ ہو کر رہ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام ماریا گولین گارشا ہے جس نے 2011ءمیں 41سالہ ٹام میکابے کے ساتھ شادی کی۔ کچھ عرصہ قبل ماریا کے ہاتھ کچھ ایسی تصاویر لگیں، جن سے اسے شبہ ہوا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی بھی کر رکھی ہے اور اس بیوی سے اس کے بچے بھی ہیں۔

ماریا چپ چاپ اس معاملے کی تحقیق کرنے لگی اور بالآخر اسے معلوم ہوا کہ اس کا شوہر پہلے سے شادی شدہ تھا۔ اس کی پہلی شادی کو 15سال گزر چکے ہیں، اس کی پہلی بیوی کا نام بریجیٹ او کونیل ہے۔ ٹام اور بریجیٹ شادی سے بھی کئی سال پہلے سے تعلق میں تھے اور اب ان کی ایک 23سالہ بیٹی بھی ہے اور انہوں نے ایک بیٹا بھی گود لے کر پال رکھا ہے جو اب جوان ہے۔دی مرر سے گفتگو کرتے ہوئے ماریا کا کہنا تھا کہ ”جب میں نے ٹام سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی تو وہ پھر بھی مجھ سے جھوٹ بولنے لگا کہ اس کا بریجیٹ کے ساتھ تعلق 14سال سے ہے اور نہ ہی اس نے بریجیٹ سے شادی کی ہے اور نہ ہی اس کی بریجیٹ سے کوئی اولاد ہے، مگرمیں تب تک تمام ثبوت اکٹھے کر چکی تھی اور وہ اس کے سامنے رکھ دیئے۔میں نے اس شخص پر کثیر رقم خرچ کی اور سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ اتنا بڑا جھوٹا نکلے گا۔ وہ مجھے 20ہزار پاﺅنڈ کا مقروض کر چکا تھا جب اس کے تمام جھوٹ بے نقاب ہوئے۔“
رپورٹ کے مطابق ماریا نے ٹام کے خلاف دوسری شادی کرنے اور فراڈ جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا تھا جس میں اب اسے نارتھ لندن کورٹ میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے اور اگلی پیشی پر اسے سزا سنائی جائے گی۔