ملک کو ٹھیک ہم نےکرنا ہے کوئی باہر سے نہیں کریگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کوٹھیک ہم نےکرنا ہے کوئی باہرسے نہیں کریگا . وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ شبرزیدی نے کیا باتیں کیں وہ ریکارڈ پرہیں .


انہوں نے کہا کہ ہم سب ایسی تبدیلی دیکھ رہے ہیں جو پہلے نہیں دیکھی گئی، میری نسل نے تختی سے فائیو جی تک کی تبدیلی دیکھی، ہماری زندگی اینالاگ میں سے مکمل ڈیجیٹیلائزیشن میں گئی .
احسن اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی کی رفتار بہت تیز ہے، سیزر اور نپولین کے دور تک یہ سب گھوڑے کی رفتار پر تھی، نپولین کے بعد انجن آگیا، رفتار تیز ہو گئی، صنعتی انقلاب نے امریکا کو اوپر لا کر کھڑا کر دیا . وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ دو سو سال بعد اب صنعتی انقلاب بھی ڈیجیٹل انقلاب میں ڈھل چکا، آپ سب جانتے ہیں کس تیزی کے ساتھ یہ انقلاب برپا کر رہا ہے .
انہوں نے کہا کہ اب دنیا میں ونرز اور لُوزرز کی نئی فہرست بن رہی ہے، جو قومیں اس ڈیجیٹلائزیشن کو اپنا لیں گی وہ آگے نکل جائیں گی، لیپ ٹاپ لینے والوں نے بتایا کوئی دو لاکھ، کوئی چار لاکھ کما رہا ہے . احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ٹی کمپنیز کو کہا پاکستان میں ریسرچ سینٹرز بنائیں، جواب یہ آیا کہ آپ کا ٹیلنٹ بہت اچھا ہے مگر ہمیں چھ ماہ لگتے ہیں انہیں اپنے ساتھ ملانے میں، ہمیں یہ رسپانس ملا کہ آپ کا جو نصاب ہے وہ جدت سے مطابقت والا ہونا چاہیے .
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ پاکستان جیسے ممالک اس شعبے میں کافی پیچھے تھے، کسی شعبے میں نئے آنے والے کیلئے نئے مواقع بھی ہوتے ہیں، پاکستان کے پاس بھی آئی ٹی شعبے میں ایسے ہی مواقع ہیں . انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس انگلش بولنے والے نوجوانوں کی اچھی تعداد ہے، ہم اس شعبے کو تیزی سے اپنا سکتے ہیں، تھری جی فور جی لائسنس کے معاملے کو بھی ہم نے حل کیا تھا .
احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے ایک سوچ کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم شروع کی، یہ ملک جیسا بھی ہمیں ملا ہم نے ہی اسے ٹھیک کرنا ہے، آپ پی ٹی آئی سے ہیں یا ن لیگ سے ہمارے لئے صرف پاکستانی ہیں . دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال لوٹ مار کرنے والی گزشتہ حکومت 4 ہفتے پہلے آنے والی حکومت سے سوال کررہی ہے .
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیا، 4 سال پارلیمنٹ کو آرڈی نینس کے ذریعے چلایا گیا . مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ روزاعتراف کیا گیا کہ نیب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، 4 سال نالائق اور نااہل لوگ اقتدار سے چمٹے رہے، عمران خان کس حیثیت سے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں .
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو 9 سال ہوگئے، پی ٹی آئی نے میڈیا کا استحصال کیا، 6 مئی کو جلسہ گاہ کے حوالے سے خط لکھا گیا، خط میں تمام تفصیلات لکھی گئی تھیں . انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے اپنی جگہ کے استعمال پر احتجاج کیا تھا، یہ حکومت اور پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ مسیحی برادری اور پی ٹی آئی کا ہے .

. .

متعلقہ خبریں