پوجا بھٹ نے تنقید کرنے پر شاہ رخ خان کے مداح کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کار پوجا بھٹ نے اپنے خلاف تنقید کرنے والے شاہ رخ خان کے مداح کو سبق سکھا دیا۔اداکارہ پوجا بھٹ نے ٹوئٹر پر ریپ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ریپ بظاہر خود ایک سیاسی فعل ہے، یہ صرف صنفی تشدد نہیں بلکہ اس کا استعمال محکوم بنانے، اذیت دینے اور نیچا دکھانا کے لیے کیا جاتا ہے۔

اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ راحیل ایس آر کین نامی صارف، جس نے شاہ رخ خان کی تصویر لگا رکھی ہے، نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’آپ ریپ پر لیکچر نہ دیں‘۔پوجا بھٹ پر شاہ رخ خان کے مداح کا یہ جملہ ناگوار گزرا اور اداکارہ نے اپنے جواب میں کہا کہ ’اور آپ مجھے کنٹرول کرنے کی کوشش نہ کریں۔ آپ شاہ رخ خان کے مداح ہیں نا؟ ان سے کچھ سیکھیں۔ وہ خواتین کی رائے کو رد نہیں کرتے۔ ورنہ شاہ رخ خان کی تصویر ڈی پی سے ہٹا دیں‘۔