پاکستان

پیٹرول10روپے مہنگا جبکہ ڈیزل فی لیٹر 15روپے مہنگا،خبر نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع،اہم فیصلہ آج ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اورڈیزل میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع ہے،اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری آج حکومت کو بجھوائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کی جائے گی۔ سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کر تے ہوئے پہلے مرحلے میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اور ڈیزل میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات پربڑھتی ہوئی سبسڈی سےآگاہ کر دیا، فی لیٹر پٹرول پر حکومت 29 روپے 60 پیسے سبسڈی دیتی ہے اور 16مئی سے فی لیٹرپٹرول کی یہ رقم 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔ذرائع نے کہا کہ ڈیزل پر فی لیٹرسبسڈی اس وقت 73روپے4پیسے ہے، 16 مئی سےڈیزل پرسبسڈی 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی، اسی طرح مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے، 16 مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 50.44 روپے ہو جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل پراس وقت فی لیٹرسبسڈی64.70 روپے ہے، 16مئی سےلائٹ ڈیزل پریہ سبسڈی 68 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق ساری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹرپٹرول 45 روپے 15 پیسے بڑھانا پڑےگا اور پوری سبسڈی ختم کرنےسےپٹرول195روپے کا ہو جائے گا۔ اس طرح مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل 230 روپےفی لیٹر ، مٹی کےتیل 176روپے اور لائٹ ڈیزل فی لیٹر 186 روپے 31 پیسے تک پہنچ جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ روپے کی بے قدری بھی پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کاباعث ہے، پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

متعلقہ خبریں