بارشوں کے طویل اور طاقتور سلسلے کیلئے ہو جائیں تیار، معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سائوتھ ایشین کلائمٹ آٹ لک فورم(سیسکو)کے مطابق رواں سال جون سے ستمبر کے دوران جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں کہیں معمول اور کہیں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔سیسکو نے جون سے ستمبر کے دوران بارش کی ابتدائی پیش گوئی کردی جس کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا میں کہیں معمول اور کہیں معمول سے زائد بارشیں ہیں۔
بھارت اور پاکستان کے بیشتر حصے میں معمول اور کہیں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔ملک کے شمالی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کی گئی۔سیسکو کا مزید کہنا ہے کہ یہ ابتدائی پیشگوئی ہے جون میں اس پر مزید جائزہ لیا جائے گا۔