تھائی رائیڈ یا گُردوں کی خرابی، چمچ منہ میں رکھ کر صحت کا حال جاننے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کچھ لوگ صحت کے معاملے میں لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور مرض کی علامات شدید ہونے کے باوجود ڈاکٹر کے پاس نہیں جاتے، اسی وجہ سے مرض بڑھتا چلا جاتا ہے .
ایسے میں ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ چمچ کے ذریعے گھر بیٹھے بیٹھے اپنی صحت کے بارے میں جان لیا جائے .

اس طریقے سے آپ صرف ایک منٹ میں اپنی صحت اور بیماری کے بارے جان سکیں گے .
طریقہ کار
اس کے لئے صرف ایک اسٹیل کا چمچ درکار ہے . اسے منہ میں اچھی طرح لیں اور تھوک سے پورا بھر لیں اس کے بعد پلاسٹک کی ایسی تھیلی میں رکھیں جس کے آر پار دیکھنا ممکن ہو اور پھر اس بیگ کو سورج کی روشنی یا دھوپ میں چھوڑ دیں ایک منٹ بعد اس پر بیماری کے نشانات ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے .
گردوں کی خرابی یا تھائی رائیڈ گلینڈ
اگر چمچ کے اوپر سفید یا ہلکے گہرے پیلے رنگ کے نشانات آجائیں تو اس کا مطلب تھائی رائیڈ گلیڈز کا مسئلہ ہے کیونکہ جب تھائی رائیڈ گلینڈز صحیح کام نہیں کرتے تو تھوک خشک پو کر پرت کی صورت جمنے لگتا ہے .
چمچ میں سفید داغوں کا بننا نظامِ تنفس میں انفیکشن کی علامت اور نارنجی داغ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتے ہیں .
ہائی کولیسٹرول
چمچ کے اوپر جامنی پرت جمنا ہائی کولیسٹرول کو ظاہر کرتا ہے اور تیز بو محسوس ہو تو یہ معدے یا پھیپھڑوں میں خرابی کی علامت ہے .
ذیابطیس
چمچ پر مٹھاس آنا ذیابطیس ٹائپ ون یا ٹو کی نشانی ہوسکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں