شوگر کے مریض کو شدید گرمی میں کونسے پھل اور سبزیاں دی جائیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے گھرمیں بھی شوگر کے مریض موجود ہیں تواس شدید گرمی میں ان کو کون سے پھل اور سبزیاں دی جائیں؟ماہرینِ غذائیت نے ذیابطیس (شوگر) کے مریضوں کے لیے موسم گرما کے لئے خاص طور پر مفید مشروبات، پھل اور سبزیاں بتائی ہیں۔
مشروبات
لیموں پانی (شکر کے بغیر)
ناریل پانی
تازہ پھلوں کا جوس
ہربل چائے
سبز یا سادہ شکر کے بغیر چائے
کھیرے کا جوس
گرمیوں میں ہائیڈریٹ رہنا ہرایک کے لیے ضروری ہے، خاص طور پراگرآپ شوگرکے مریض ہیں۔
پانی کی کمی آپ کے خون میں شوگر کی سطح کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔پانی کا استعمال ہاضمے میں بھی مدد کرتا ہے، جسم سے فاضل مادوں کو صاف کرتا ہے ۔
پانی کی کمی کسی کی جسمانی صلاحیت اور دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔اسی لئے گرمی کے موسم میں پانی کا استعمال انتہائی اہم ہے۔

سبزیاں
پالک
بروکلی
چقندر
گوبھی
پھلیاں
ذیابطیس کے مریضوں کے لیے، کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں کا کم استعمال اس بات کو یقینی بنائے گا کہ خون میں شوگرکی سطح کو بہتر طریقے سے منظم کیا جائے۔اگرخون میں شوگرکی سطح اعتدال میں نہیں ہوگی تو طبیعت بگڑ بھی سکتی ہے۔
سبزیاں اورپھل غذا کو متوازن بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، جو ورزش کے ساتھ ساتھ صحت مند طرز زندگی بنانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے تازہ سبزیاں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
پھل
اسٹرابیری
بلیک بیریز
بلیو بیریز
سنگترہ
آڑو
بیر
ناشپاتی
کیلا
ان کے کم سے درمیانے درجے کے گلیسیمک انڈیکس کی وجہ سے، زیادہ تر تازہ پھل خون میں گلوکوز کی سطح میں تیزی سے اضافے کا سبب نہیں بنتے ہیں جیسا کہ کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل کھانے کی اشیاء جیسے روٹی وغیرہ ۔
آپ کی گرمیوں کی خوراک میں کم کارب، فائبرسے بھرپور پھل جیسے کیلے، سیب اور یہاں تک کہ بیر کو شامل کرنا حیرت انگیز کام کرے گا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

4 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

4 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

5 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago