صبا قمر کی نئی فلم کے گانے ’پانی’ کا ٹیزر جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی فلم ‘کملی’ کے گانے ‘پانی’ کا ٹیزر شیئر کردیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی فلم ‘کملی’ کے گانے ‘پانی’ کے ٹیزر کو انسٹاگرام پر شیئر کر دیا جس اداکارہ کے مداحوں کو بڑی شدت سے انتظار تھا۔
صبا قمر نے گانے”پانی” کا دلکش ٹیزر انسٹا گرام پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” کملی سے زینب فاطمہ سلطان کی طرف سے پانی کا ٹیزر پیش کرتے ہوئے، محبت، نقصان اور سر بستہ رازوں کی کہانی”۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)


اداکارہ نے مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرمد کھوسٹ کی یہ فلم 03 جون 2022 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم کملی کے اس گانے کی موسیقی معروف پاکستانی موسیقار سعد سلطان نے ترتیب دی جبکہ اس کے بول شکیل سہیل نے لکھے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sarmad Khoosat (@sarmadkhoosat)


فلم کے پروڈیواسر کنول کھوسٹ اور سرمد سلطان ہیں جبکہ اس فلم میں صبا قمر، ثانیہ سعید، نمرہ بوچا، عدیل افضل سمیت شوبز انڈسٹری کے کئی معروف نام موجود ہیں اور فلم میں نئے اداکار حمزہ خواجہ کو بھی متعارف کرا یا جا رہا ہے۔