پی ٹی آئی کا کامیاب پاکستان پروگرام بہترین پلیٹ فارم ہے :وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف کے کامیاب پاکستان پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میںغربت میں بہتری لانے کیلئے پر عزم ہے اس کیلئے کامیاب پاکستان پروگرام بہترین پلیٹ فارم ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے وزیر خزانہ نے پاکستان تحریک انصاف کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام جیسی سکیمز کو رہنا چاہیے ،انہوں نے تحریک انصاف حکومت کے کامیاب پاکستان پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں غربت میں بہتری لانے کیلئے پر عزم ہے اس کیلئے کامیاب پاکستان پروگرام بہترین پلیٹ فارم ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند کیا جائے۔
پروگرام کے تحت غریب طبقے کو سود فری قرض دیا جا رہا ہے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ماہانہ دو ارب روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔اخوت اور این آر ایس پی 71 ہزار 500 خاندانوں میں 11.2 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں ۔
وزیر خزانہ نے کامیاب پاکستان پروگرام کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قرض مستحق اور اہل لوگوں کو دینے کا عمل یقینی بنایا جائے،وزارت خزانہ نے کمرشل بنکوں سے بولیاں طلب کی ہیں ،حبیب بنک،نیشنل بنک، بنک آف پنجاب ، عسکری بنک اور بنک اسلامی نے بولی میں حصہ لیا۔پاکستان ماڈگیج ری فنانس کمپنی نے بھی بولی جمع کرائی ہے۔