پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ،مزید گرفتاریوں کا فیصلہ
لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پرحکومت نے ایک بار پھر ایکشن لے لیا ۔ہنگامہ آرائی میں معاونت کرنےوالوں اور ارکان اسمبلی پر تشدد کرنےوالے پنجاب اسمبلی سٹاف کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ملوث ڈیڑھ سوسے زائد افراد کی نشاندہی کر لی گئی ، موبائل ویڈیوز سے پنجاب اسمبلی سیکیورٹی سٹاف کی نشاندہی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کو تھپڑ مارنےوالے اور بدتمیزی کرنےوالوں کو گرفتار کیا جائے گا ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف سے منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی سٹاف سیکیورٹی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کے تقدس کو بحال کرنے کے لئے فیصلہ کیا گیا ۔