افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہمعصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں . افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے .

وزیر اعظم شہباز شریف نے میران شاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی اور 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا .
وزیر اعظم نے لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ خودکش دھماکے میں شہید بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی .
شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں جبکہ اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے . قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے . انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے اور اپنے شہدا پر پوری قوم کو فخر ہے . شجاعت و شہادت ہماری افوج کی تابناک روایت ہے جسے ہمارے شہدا نے برقرار رکھا ہے .
وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے . واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 3 معصوم بچے شہید ہو گئے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں