خود کمانا اور کھانا آپ کی فطرت نہیں ۔۔ ماڈل ایان علی عمران خان برس پڑیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں اس وقت سیاستدان جہاں ایک دوسرے کو باتیں سنانے میں مصروف ہیں تو انہی حالات میں ملک کی مشہور ماڈل آیان علی بھی میدان میں آ گئی ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ عمران خان شاید اپنی یہ 2 عادات مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے۔
اور وہ 2 عادتیں یہ ہیں کہ میرے نام پر ٹی آر پی کمانا( کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں)، اب بات کرتے ہیں دوسری عادت کی تو ایان علی نے یہ بھی کہا کہ ان کی دوسری عادت یہ ہے کہ جھوٹ بولنا( کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)۔
واضح رہے کہ اسی بیان میں انکا مزید یہ کہنا تھا کہ عمران خان 4 سال وزیراعظم رہے ، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر ان کی تقریر و خبر نہیں بنتی، جیسے پہلے نہیں بنتی تھی۔