ہم ڈالر کو 200 روپے پر نہیں جانے دینگے، کس نے بڑا اعلان کر دیا؟ اہم خبر آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمد بوستان کا کہنا ہے کہ ہم ڈالر کو 200 روپے پر نہیں جانے دینگے، عنقریب ڈالر واپس 190 روپے کی سطح سے نیچے آجائے گا۔ملک بوستان نے بتایا کہ ہم وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور گورنر سٹیٹ بینک سے مسلسل رابطے میں ہیں حکومت اقدامات کررہی ہے، توقع ہے آئی ایم ایف سے معاملات میں بھی مثبت پیشرفت ہوگی۔سماء نیوز کے مطابق ملک محمد بوستان نے کہا کہ عمران خان کی 20 مئی کی کال سے ڈالر اور اسٹاک پر منفی اثر آیا، پی ٹی آئی ایک طرف اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں دوسری طرف ہیں،

سیاسی جماعتوں کے رہنماء پی ٹی آئی سے بات کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، اس صورتحال سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیاں 5ارب ڈالر زرمبادلہ ملک لارہی ہیں ہم نے حکومت کو تجاویز دی ہیں اگر وہ مان لی گئیں تو ہم 10ارب ڈالر زرمبادلہ ملک میں لاسکتے ہیں۔چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن نے کہا کہ سعودی عرب اور چین نے معاشی مدد کا وعدہ کیا ہے، چین 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سری لنکا جیسی صورتحال ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں، اُمید ہے جلد حالات کنٹرول میں آجائیں گے۔