وزیراعظم کا آئندہ 2 دن میں قوم سے خطاب کا امکان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ 2دن میں قوم سے خطاب متوقع ہے جبکہ نوازشریف نے آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، سردار اختر مینگل ،خالد مقبول صدیقی ، خالد مگسی ،محمود اچکزئی و دیگر سے روابط کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات سے متعلق (ن) لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور عوام کو ریلیف دینے اور سبسڈی کو محدود کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا ، نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی ہے۔اسکے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ 2 دن میں قوم سے خطاب متوقع ہے۔وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی تمام صورت حال رکھیں گے۔