عمران خان گھبرائیں نہیں وصیت پبلک کردیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے جان سے مارنے کی سازش کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گھبرائیں نہیں وصیت پبلک کردیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں عمران خان کو کسی سے خطرہ ہے تو قانونی کارروائی کریں گے، دو دن قبل عمران خان نے نمبر بلاک کردیے، اپنی وصیت لکھ دی ایسا ہے تو گھبرائیں نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ویڈیو بنالی ہے جب مر گیا تو دکھانا، آپ ابھی کیوں نہیں دکھا رہے وہ ویڈیو؟
مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک اس وقت شدید معاشی بحران میں ہے، معاشی بحران کی وجہ پچھلی حکومت کی نااہلی تھی، پچھلے ساڑھے تین سال میں سندھ حکومت اور وفاق میں کوئی رابطہ نہیں تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ متحدہ کے ساتھ معاہدے میں ایک اہم جز بلدیاتی انتخابات ہے، ہم خود بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے تمام جماعتیں مل کر کام کریں گی، امن و امان حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر قانون کے تحت عملدرآمد ہوگا۔