بلال قریشی، عالیہ بھٹ کی شاندار اداکاری کے فین ہوگئے
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی، بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی شاندار اداکاری کے فین ہوگئے ہیں۔بلال قریشی نے اپنی انسٹااسٹوری پر انڈین باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی عالیہ بھٹ کی فلم’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اور سال کی بہترین اداکارہ ہونے کا ایوارڈ عالیہ بھٹ کو جاتا ہے۔‘
بلال قریشی نے فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی تعریف کرتےہوئے لکھا کہ’سنجے لیلا بھنسالی، واقعی ایک ڈریم ڈائریکٹر ہیں۔‘
خیال رہے کہ عالیہ بھٹ کی زبردست اداکاری اور لیلا بھنسالی کی عمدہ ڈائریکشن میں بننے والی فلم نے پہلے دن ہی انڈین باکس آفس پر 10 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا تھا اور فلمی پنڈتوں کو حیران کردیا ہے۔