شاہد آفریدی اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر غم زدہ

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کی کار حادثے میں ہلاکت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں اینڈریو سائمنڈز کے دوستوں، خاندان اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔‘ اُنہوں نے زندگی کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’اس دنیا سے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے اس لیے ہمیں ہر دن خوشی کے ساتھ گزارنا چاہیے اور دنیا کے لیے اچھی یادیں بننا چاہیے۔
‘ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ’شین وارن اور اینڈریو نے کرکٹ کے لیے بہت سی خدمات سرانجام دیں‘۔
واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔ آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے بعد ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔

46 سالہ سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 46 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹونٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 2 مرتبہ آسٹریلوی ورلڈ چیمپئن سکواڈ کا حصہ بھی رہے۔ انہوں نے نومبر 1998ء میں ون ڈے میں آسٹریلوی ٹیم کیلیے ڈیبیو کیا لیکن سائمنڈز جنوبی افریقہ میں 2003ء کے ورلڈ کپ میں بین الاقوامی سرکٹ پر پہنچے تھے۔ اینڈریو سائمنڈز شین وارن اور روڈنی مارش کے بعد اس سال انتقال کرجانے والے تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال 4 مارچ کو آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن بھی 52 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

Recent Posts

پنجگور ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ، 20 کے قریب ایمبولینس ناکارہ ہوگئیں

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور ٹیچنگ اسپتال پنجگور کیلئے سابق 2013 کے دور میں فراہم کرنے والی 20…

3 mins ago

چمن کے عوام کو پاک افغان سرحد پر تجارت کی اجازت دی جائے، اپوزیشن جماعتیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے چمن میں پرامن دھرنے پرطاقت آزمانے کی شدید مذمت…

10 mins ago

بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی…

14 mins ago

گڈانی میں فائرنگ اور چوریاں معمول بن گئیں، سیاحوں کو لوٹنے کا سلسلہ نہ رک سکا

گڈانی(قدرت روزنامہ)گڈانی ہوائی فائرنگ اور چوریاں روز کا معمول بن گئیں جیٹی اور ساحل پر…

20 mins ago

گوادر میں باڑ لگائیں یا دیوار چین بنائیں، یہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، صبغت عبدالحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ سیاسی جہد کار صبغت عبدالحق بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ…

29 mins ago

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

8 hours ago