شہباز شریف کو اب جیل نہین جانے دیں گے، عطاء تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنماء‌ عطاء اللہ تاڑڑ نے کہا ہے کہ بیل مسترد کرنے کی جو اپیلیں تھیں وہ خارج ہوگئی ہیں، پھر آپ نے اثاثوں کا کیس جس کی انکوائری اکتوبر 2018 میں شروع کردی تھی، جب آپ نے شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا، اس کیس میں آپ نے دوبارہ گرفتار کیا، سات ماہ جیل میں رہ چکے ہیں، ایک بات عمران نیازی اور چئیرمین نیب کان کھول کر سن لیں اس دفعہ ہم شہباز شریف کو ہم جیل نہیں جانے دیں گے، آپ کے بس میں جو آتا ہے اپ کرلیں، نہ کوئی ثبوت ہوتا ہے، نہ کوئی شواہد ہوتے ہیں، آپ کی ایگزیکٹوو بورڈ کی مٹنگ بیٹھ کر سیایسی بنیادوں پر یہ فیصلے کرتی ہے، مجھے بتایا جائے کہ کیا قصورہے کہ آپ نے پہلے سوا سال جیل میں بند رکھا ہے، تب آپ کو یاد نہیں آیا کہ یہ میرے پاس سمری ہے جس میں تمام کاغذات مکمل ہیں، جن کو یہ زمین لیز پر دی گئی وہ غریب عوام تھی، مستحقین تھے، جن کو لال سنہرا نیشنل پارک سے نکالا جا رہا تھا، کیا ان کو متبادل زمین لیز پر دینا جرم ہے. . .

متعلقہ خبریں