سابق وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)عبدالقادر بلوچ اور ثناءاللہ زہری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے . تفصیلات کے مطابق ثناءاللہ زہری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان عزت کیلئے کیا تھا ، نوازشریف کو کہا کہ صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں ، نوازشریف نے ہمیں بے عزت کیا اور ہم نے پارٹی چھوڑی ، ن لیگ کا بہت مشکل حالات میں ساتھ دیا ، بلوچستان کے عوام گواہ ہیں ہم نے صوبے میں ن لیگ کی حکومت قائم کی ، بھٹو کے نواسے سے امید ہے وہ ہمیں عزت دیں گے ، میرے والد پیپلز پارٹی میں تھے اور آج میں بھی جیالا بن گیا .

. .

متعلقہ خبریں