ناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ ناریل پانی پینے کے چند اوقات اور اس دوران ہو نے والے فائدے بھی جانیں تاکہ آپ بھی خود کو طاقتور اور صحتمند بنا سکیں .
• صبح نہارمنہ:
صبح خالی پیٹ ناریل پانی پینے سے ہمارا میٹا بولزم درست ہوتا ہے، پیٹ کے تمام تر مسائل ( قبض اور ہاضمے کی خرابی ) کنٹرول میں آتے ہیں اور ساتھ یہ ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے .


جسم کو انفیکشنز، وائرل بیماریوں اور جراثیموں سے بچانے میں مفید ہے .
تحقیق کے مطابق ” ناریل کا پانی صبح کے وقت پینے سے جسم کو تازگی کے ساتھ ایسے جراثیموں سے تحفط ملتا ہے جن سے بچنا ہمارے لئے مشکل ہے جوکہ زیادہ تر ڈائریا یا دانتوں میں کیڑا لگنے کی ایک عام وجہ بنتے ہیں” .
• کھانے سے پہلے اور بعد میں:
کھانے سے پہلےاور بعد میں ناریل پانی کو پینے سے پیٹ پھولتا نہیں ہے اور نہ کھانا بھی جلد ہضم ہوتا ہے . اس کو پینے سے جسم میں ایسے الیکٹرلائٹس پیدا ہوتے ہیں جو آپ کو زیادہ طاقت فراہم کرتے ہیں اور دل کے امراض سے بھی آپ کو بچاتے ہیں .
• انرجی ڈرنک کے طور پر:
ہم مختلف سوفٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کو استعمال کرکے اپنے جسم میں کیمیکلز کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جس سے کئی ایک صحت کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جوکہ بہت خطرناک ہیں .
ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ” ناریل سے اچھی کوئی انرجی ڈرنک نہیں ہے . سستی اور کاہلی کا احساس ہونے لگے تو آپ ایک گلاس ناریل پانی پی لیں یہ فوری طاقت دیتا ہے اور جسم میں طاقت کو بڑھانے کے ہارمونز کو فعال کردیتا ہے . ”
• رات سونے سے قبل:
رات کو سونے سے پہلے اس کو پینا اس لئے مفید ہے کیونکہ یہ ڈپریشن اور انزائٹی کو کنٹرول کرتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں سکون کے ہارمونز کو متحرک کردیتا ہے جس سے آپ کو بہتر نیند آتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں