ملک کو سری لنکا نہ بنایا جائے، اعظم سواتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر ریلوے سینٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک کو سری لنکا نہ بنایا جائے . پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، پوری قوم سابق وزیر اعظم کی ایک کال پر اپنی جان ان پر قربان کرنے کو تیار ہے .


سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ملک کو سری لنکا نہ بنایا جائے، ایک ملزمہ کو و یزا دینے کے لئے چار مرتبہ ہائی کورٹ کا بینچ توڑا جاتا ہے .
انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کی درستگی سے الیکشن کمشن اسٹبلشمنٹ اور دیگر ریاستی اداروں کی درستگی وابسطہ ہے، نااہل وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ کی وجہ معاشی و اقتصادی تباہی شروع ہوئی . اعظم سواتی نے کہا کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام ہماری شہ رگ ہے اسکی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے .
انہوں نے کہا کہ ہم لوٹیروں اور چوروں کو اپنے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں لگانے سے آہنی ہاتھوں سے روکیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ موجود چور قیادت کی وجہ سے ملک غلامی کی طرف جا رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں