اُشنا شاہ کا عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے ٹوئٹر پر معروف اینکر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ، بشریٰ اقبال کی تعریف میں ٹوئٹ کی ہے ۔

اُشنا شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سیدہ بشریٰ اقبال آپا صبر، باوقار شخصیت، باوقار خاموشی اور اللّٰہ کے حضور اپنے معاملات چھوڑ دینے کی اعلیٰ مثال ہیں، اُنہوں نے مجھے سکھایا ہے کہ اللّٰہ پر اپنے معاملات چھوڑ دینا سب سے بہترین ردِ عمل ہے، آج سے میں سیدہ بشریٰ اقبال کے اِن اعمال کو اپنی زندگی کا حصہ بناؤں گی اور اِن پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گی، انشاء اللّٰہ۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


واضح رہے کہ عامر لیاقت اور ان کی تیسری بیوی دانیہ کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ان کی تیسری بیوی دانیہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی بیانات اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں جبکہ عامر لیاقت ان دنوں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپنا درد بیان کررہے ہیں۔