امپورٹڈ حکومت نے خفیہ مراسلے کی حقیقت تسلیم کی ہے، شیریں مزاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے خفیہ مراسلے کی حقیقت تسلیم کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیریں مزاری نے لکھا کہ بولنے سے پہلے بلاول کو سوچنا چاہیے یہ کہہ کر کہ سازش بلاول ہاؤس میں تیار ہوئی۔


جاری کردہ ٹوئٹ میں شیریں مزاری لکھتی ہیں کہ بلاول سازش ہی تسلیم نہیں کررہا بلکہ حقیقت بھی مان رہا ہے، بلاول تسلیم کررہے ہیں کہ امریکی سازش آصف زرداری کی رہائش گاہ پر تیار ہوئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امپورٹڈ حکومت نے خفیہ مراسلے کی حقیقت تسلیم کی ہے۔