میری اور عاصم کی منگنی نہیں ہوئی، میرب علی کا انکشاف
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اور عاصم اظہر کی منگنی نہیں ہوئی۔میرب علی کے حالیہ انٹرویو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں میزبان نے میرب علی سے سوال کیا کہ کیا آپ کا نکاح ہوگیا ہے؟
جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں ابھی نکاح نہیں ہوا۔
اداکارہ نے کہا کہ میری اور عاصم کی منگنی بھی نہیں ہوئی بلکہ امام ضامن باندھا گیا تھا اور ساتھ ہی گھر کے افراد کی موجودگی میں بات پکّی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی اور میرب علی کی منگنی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔