سنی لیون کا انسانی ہمدردی کی خاطر اپنا خون عطیہ کرنے کا وعدہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے انسانی ہمدردی کی خاطر اپنا خون عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے .

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون نے 13 مئی کو اپنا اکتالیسواں یوم پیدائش منایا اور اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی ریاست کرناٹکہ کے ایک گاؤں کے نوجوانوں نے خون کا عطیہ جمع کرنے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا،کیمپ لگانے سے قبل نوجوانوں نے سنی لیون کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا .

رپورٹس کے مطابق اپنےجنم دن کے مناسبت سے ’بلڈ ڈونیشن کیمپ‘ کی خبر سامنے آنے پر سنی لیون نے خصوصی طور پر مداحوں کی تعریف کی اور ان سے وعدہ کیا کہ وہ انسانیت کے لیے اپنا خون بھی عطیہ کریں گی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)


بھارتی میڈیا کے مطابق کیمپ میں اداکارہ کے پرستاروں نے خون عطیہ کیا . سنی لیون نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ اقدام ناقابل یقین ہے، مجھے اس قدر خاص سمجھنے پر پرستاروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

. .

متعلقہ خبریں