مریم نواز اور عفت عمر نے ایک دوسرے کو ’کراؤڈ پلر‘ قرار دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے ایک دوسرے کو ’کراؤڈ پلر‘ قرار دیدیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کے جلسے کی تصویر شئیر کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا بیشک مریم نواز ایک’کراؤڈ پلر‘ ہیں ۔
عفت عمر نے اپنے پیغام میں ساتھ ہی مریم نواز کو دعا دیتے ہوئے لکھا ’جیتی رہیں‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


دوسری جانب مریم نواز نے عفت عمر کی اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ آپ بھی ’کراؤڈ پلر‘ ہیں۔
واضح رہےکہ عفت عمر مسلسل اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں پی ٹی آئی کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتی نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے ایک ٹوئٹ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)


اس سے قبل عفت عمر نے اس سارے واقعے کا ذمہ دار بھی سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹھہرایا تھا۔
عفت عمر نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان گھناؤنی حرکتوں کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے۔