اگر آپ بھی راہ چلتے مفت سم یااسکیموں کیلئے انگوٹھے لگاتے ہیں تو جان لیں کہ آپ کے فنگر پرنٹس کا کیسے غیر قانونی استعمال ہوسکتا ہے ؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جگہ جگہ مفتوں سم اور امدادی و مختلف اسکیموں کیلئے بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے انگوٹھے لگانے کے بعد شہریوں کے فنگرز پرنٹس کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے شکایات میں اضافہ ہوگیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق کچھ جعلساز شہریوں کو چلتے پھرتے مفت میں موبائل سم کارڈز یا امدادی اسکیموں کا دھوکہ دے کر ان کے انگوٹھوں یا انگلیوں کے نشانات لے کر محفوظ کرلیتے ہیں، شناختی کارڈ اور دیگر ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں، یہ قیمتی ڈیٹا غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مفت میں نئی موبائل فون سم، امدادی اسکیموں میں انعام نکلنے یا ایسی ہی دوسری فری پرکشش خدمات کی فراہمی کا جھانسہ دے کر شہریوں کے فنگر پرنٹس اور دیگر معلومات حاصل کرنے والے گروہ اہم ڈیٹا شہریوں کے بینک، موبائل اکاؤنٹس سے رقوم نکالنے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو فنگر پرنٹس دیتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرراہ کسی پرکشش آفر دینے والے کو اپنا فنگر پرنٹ یا قیمتی ڈیٹا ہرگز نہ دیں بلکہ اپنی ضرورت کے تحت اطمینان کے بعد اپنے فنگر پرنٹس کسی مجاز سیلز شاپ، کسٹمر سروس سینٹر، فرنچائز یا انگوٹھوں اور انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کا موثر نظام رکھنے والے ریٹیلر کو ہی دیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق شہری فنگر پرنٹس دیتے وقت اپنے پاس یہ تفصیلات ضرور نوٹ کرلیں کہ انہوں نے کس موبائل فون کمپنی یا کسی ادارے کے سیلز آفس کا کب وزٹ کیا؟ فنگر پرنٹس دینے کا مقصد، سیلز چینل کا نام اور پتہ وغیرہ بھی تاریخ کے ساتھ محفوظ رکھیں تاکہ ان ایام میں شہری کے ساتھ کوئی دھوکہ دہی ہوئی ہو تو اس کا سدباب کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق کسی دھوکہ دہی کا شبہ ہونے پر پی ٹی اے سی ایم ایس موبائل ایپ پر یا ویب سائٹ کے ذریعے پی ٹی اے کو رپورٹ کریں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

6 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

16 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

26 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

38 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

44 mins ago

آئی ایم ایف کی وارننگز کے باوجود حکومت کا بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی…

55 mins ago