پاکستان

گھر سے 26 تولہ سونا چوری کی واردات کا ڈراپ سین ، کس نے چوری کیا ؟ حیران کن انکشاف

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) تھانہ پیرودھائی گھر میں 26 تولہ سونا چوری کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ، کارروائی کسی غیر نے نہیں کی بلکہ سونا غائب کرنے والا اپنا ہی بیٹا نکلا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پیرودھائی پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات کے خلاف مقدمہ مجیب کمال کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا، جس پر ایس ایچ او پیرودھائی اور ان کی ٹیم نے 72 گھنٹوں میں واردات کو ٹریس کرکے مدعی کے بیٹے احمد یار کو سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان محمد ولید اور محمد نبیل نے ملزم احمد یار سے چوری شدہ سونا خریدا، تفتیش کے دوران چوری شدہ سونے کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایس پی روال کا کہنا تھا کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر اور چالاک ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

متعلقہ خبریں