آٹا، چینی اور گھی سستا، حکومت نے عوام کو ریلیف دیدیا، بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے کے عوام کے لئے آٹا ، چینی اور گھی سستا کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرے بھائی بہن مشکل میں ہیں ، فوری ریلیف ان کا حق ہے . وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف منسٹر ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا .

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کریں گے ، خصوصی ریلیف پیکیج سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی ہو گی، اشیاء کی قیمتوں میں اتنی کمی کی جائے جس سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے، 15 روز گزر چکے، ریلیف پیکیج کو آج ہی حتمی شکل دی جائے .

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے مانیٹرنگ کا فول پروف میکنزم تشکیل دیئے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی مانیٹرنگ نظام وضع کرنے کے حوالے سے لیڈ لے، مانیٹرنگ کیلئے علیحدہ سیل قائم کیا جائے . وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان پنجاب اسمبلی سردار اویس لغاری، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین، رمضان صدیق بھٹی، ٹکٹ ہولڈر حافظ محمد نعمان،مسلم لیگ ن کے رہنماعطاتارڑ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، محکمہ زراعت، خوراک، صنعت اور خزانہ کے سیکرٹریز و متعلقہ حکام نے شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں