خشک آلو بخارا: دل، جگر اور جلد کے مسئلے دور کرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آلو بخارا جس کو مزے لے کر ہم سب ہی کھا لیتے ہیں لیکن اس کے بہترین فائدے سے ناواقف ہیں۔
آلو بخارا:
آج ہم بتا رہے ہیں آپ کو کہ آلو بُخارا آپ کی صحت کے لئے کتنا ضروری ہے۔ اس میں سوڈیئم، پوٹاشیئم، ڈائٹری فائبر، شوگر، وٹامن سے، ڈی، سی، اور کوبالمن بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ہمارے لئے بہت فائدے مند ہے۔
فائدے:
٭ خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے۔
٭ اس سے ہڈیوں کا بھربھرا پن اور جوڑوں کا دور بھی دور ہوجاتا ہے۔
٭ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ہیں جو جگر کا بخار نہیں ہونے دیتا۔
٭ یہ ذہنی دباؤ کم کرنے میں ہماری سب سے زیادہ مدد کرتا ہے۔
٭ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی یہ مفید ہے۔
٭ یہ دل اور جگر کے بڑے مسائل کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
استعمال کیسے کریں؟
٭ آلو بخارے کو استعمال کرنے کے کئی طریقے ہیں، سب سے پہلے تو یہی کہ آپ دھو کر کھائیں۔
٭ اس کا روزانہ ایک گلاس جوس پی لیں۔
٭ سلاد کے ساتھ آلو بخارے کو استعمال کریں۔
٭ آلو بخارے کو رات بھگو کر رکھیں اور صبح نہارمنہ کھالیں۔
٭ اس کی چائے پکا کر پی لیں، اور جن کو شوگر ہے وہ اس میں چینی کا استعمال نہ کریں۔