تحریک انصاف کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کے دوران جسَٹس اعجازالحسن نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودری کو بطور وکیل بات کرنے سے روک دیا۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پہلے درخواست کو نمبر لگنے دیں بعد میں نوٹس جاری کرنے کے معاملے کو دیکھا جائے گا- جسٹس منیب اختر نےکہا کہ کیاحلقہ بندیوں کے خلاف درخواست میں کوئی ترمیم کی گئی ہے۔ کیا ترمیمی درخواست میں گراونڈز اور استدعا میں بھی کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ترمیمی درخواست میں صرف فریقین کو تبدیل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو نوٹس کر دیں۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 51 کے تحت نئی حلقہ بندیاں شروع کر چکا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کا آغاز ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے۔ پہلے درخواست کو نمبر تو لگ لینے دیں۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 2ہفتوں کے لیے ملتوی کردی-

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago