ڈیفنس؛ حجام کی دکان کی چھت گر نے سے 2 افراد ملبے تلے دب گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) ناقص میٹریل کے استعمال سے چھتوں کا گرجانا معمول بن گیا، جن کی وجہ سے خواتین، بچے اور مرد افراد ملبے تلے دب جاتے ہیں،ایک ایسا واقعہ ڈیفنس میں پیش آیا جہاں حجام کی دکان کی چھت گر نے سے2 افراد ملبے تلے دب گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے مسجد چوک کے قریب حجام کی دکان کی چھت گر گئی ، ملبے تلے دب کر دو افراد زخمی ہوئے، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا ۔
ریسکیو کے مطابق ڈیفنس مسجد چوک میں حجام کی دکان کی چھت گرنے کے باعث دو افراد ہو ملبے کے نیچے دب گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا.ریسکیو کاکہنا تھا کہ حجام کی دکان کی چھت میں سیلنگ ہوئی تھی جس کے باعث چھت زمین بوس ہو گئی، چھت گرنے کے باعث حجام کی دکان میں موجود دو افراد زخمی ہوئے ۔