ہانیہ عامر کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)


شئیر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر ہرے لباس میں بہت حسین لگ رہی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل دیئے گئے انٹرویو میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ میں علی رحمان کو کافی عرصے سے جانتی ہوں ہم بہت اچھے دوست ہیں جہاں تک بات ہے اس فلم کی کہانی کی تو یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر بہت کم بات کی جاتی ہے لہذا اس فلم کے ذریعے اس پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
رومانوی سین کی فلمبندی کے حوالے ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ دوستوں کے ساتھ اس طرح مناظر کو عکس بند کروانے میں زیادہ بہتر محسوس کرتی ہوں نہ کہ کسی اجنبی شخص کے ساتھ۔
واضح رہے کہ فلم پردے میں رہنے دو کی تشہیر کے لئے ان دونوں اداکاروں نے نہایت مضحکہ خیز طریقہ اپنایا جس میں ہانیہ عامر اور علی رحمان ڈھول کے ساتھ رات میں کسی بھی اجنبی مہندی کی تقریب میں ڈھول کے شور کرتے ہوئے داخل ہوگئے۔
ہانیہ عامر اور علی رحمان خان نے سب سے پہلے فلم جانان میں ایک ساتھ کام کیا جہاں ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تاہم یہ جوڑی دوبارہ فلم پردے میں رہنے دو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی ہے۔