مریم نواز کا اپنی ویڈیوز بنائے جانے پر حیرانی کا اظہار

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ویڈیوز بنائے جانے پر خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا ہے .
مریم نواز نے گزشتہ روز گجرات جلسے کے دوران عوام کی بھر پور شرکت پر خوش ہوتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی .


اس ویڈیو کو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپلوڈ کرتے ہوئے مریم نواز نے خود کو ویڈیو گرافر قرار دیا، اُن کا کہنا تھا کہ ’مریم، دی ویڈیوگرافر، کوٹلہ، گجرات . ‘


بعد ازاں مریم نواز نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کی ویڈیو بناتے ہوئے کی ویڈیو بنائی جا رہی تھی .
اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ میرے ویڈیو بنانے کی بھی ایک ویڈیو بن جاتی ہے . مریم نواز نے اپنی اس ٹوئٹ میں دلچسپ ایموجیز کا بھی اضافہ کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں