کترینہ کیف کا’امیریکن سیٹرڈے‘ مداحوں کو بھا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف چھٹیاں منانے کے لیے اپنے شوہر، اداکار وکی کوشل کے ساتھ امریکامیں موجود ہیں۔
کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ایپ پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں کترینہ کیف کو نیویارک کے پیئر59 اسٹوڈیو میں باؤلنگ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)


اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ان کے لیے بہت ہی امیریکن سیٹرڈے ہے‘۔اداکارہ کی ان تصاویر کو ابھی تک 1 کروڑ 43 لکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔
کترینہ کیف کی ان تصاویر پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
اداکارہ نیہا دھوپیا نے ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’مجھے اس جگہ سے محبت ہے۔‘جبکہ اداکار ارجن کپور نے کترینہ کیف کی تصاویر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ایک بہت ہی برطانوی لڑکی ہے۔‘