محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) محرم الحرام 1443ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ صوبائی اور ضلعی روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز پر منعقد ہونگے۔
محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی اطلاعات مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اور وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل (آر اینڈ آر) سید مشاہد حسین خالد ودیگر کو دی جائے گی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پیر کی شام کو محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، توقع ہے کہ یکم محرم الحرام 1443ھ بروز منگل 10 اگست 2021ء کو ہوگی۔