پاکستان میں داخل ہونے سےقبل ہی جدید اسلحے سے بھرا ٹرک افغانستان میں پکڑ لیاگیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

کابل (قدرت روزنامہ) پاکستان میں داخل ہونے سے قبل ہی جدید اسلحے سے بھرا ٹرک افغانستان میں پکڑ لیا گیا ، افغان اداروں نے3 سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق افغان اداروں نے جدید اسلحے سے بھرے ٹرک کو پاکستان کی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی پکڑ لیا جبکہ3 سمگلروں کو گرفتار بھی کرلیا ، ٹرک کو افغان صوبے غزنی میں پکڑا گیا، گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں جن سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع غزنی کے علاقے قرہ باغ میں کارروائی کے دوران اسلحے کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی ہے ۔