مہمند ڈیم کی تعمیر پر کام جاری ،منصوبہ 2025ء میں مکمل ہوگا

لاہور(قدرت روزنامہ) قبائلی ضلع مہمند میں مہمند ڈیم کی تعمیر پر کام جاری ہے، منصوبہ سال 2025 میں مکمل ہوگا ،منصوبے سے ہر سال دو ارب 86 کروڑ یونٹ کی سستی بجلی ملے گی . مہمند ڈیم کی تعمیر پر گزشتہ دو سالوں سے تعمیراتی کام جاری ہے، مہمند ڈیم کی تکمیل سے 800 میگا واٹ سستی بجلی پید ہوگی، ڈیم کی تعمیر پر کل 309.60 ارب روپے لاگت آئے گی .

مہمند ڈیم کی تعمیر مقررہ وقت میں مکمل کرنے کےلیے کورونا وبا کے باوجود کام رکا نہیں، ڈیم پر تین شفٹوں میں کام جاری ہے، چیئرمین واپڈا کے مطابق مہمند ڈیم سے 12 ہزار ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ ہو گا، ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن کے لیے حکومت نے 60 ارب روپے سے زائد مختص کیےہیں . حکام کے مطابق ڈیم کا منصوبہ 2025 مکمل ہو گا جس سے ہر سال دو ارب 86 کروڑ یونٹ کی سستی بجلی ملے گی جبکہ تین اضلاع پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب بھی کنٹرول ہوگا . . .

متعلقہ خبریں