کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی یونیورسٹی میں چائینیز اساتذہ پر کیے گئے حملے کے زخم ابھی بھرے نہیں تھے، امن دشمنوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر چین کے باشندوں کو نشانہ بنانہ کی کوشش کی گئی تاہم حملہ ناکام بنا دیا گیا . ہوا کچھ یوں کہ تربت میں سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن کیا جس کے دوران خودکش بمبار کو گرفتار کیا گیا .
آپریشن کے دوران ان کےپاس سے ڈیٹو نیٹر اور دھماکا خیز مواد سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا . یہاں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس خاتون کو بھی سی پیک روٹ پر چینی قافلے پر حملے کیلئے تیار کیا گیا تھا .
تفصیلات کے مطابق اس خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے مجید بریگیڈ سے ہے، گرفتار خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کیا تھا .