سیسلین مافیا دیدہ دلیری سے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے، عمر سرفراز چیمہ
لاہور (قدرت روزنامہ)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سیسلین مافیا دیدہ دلیری سے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں جاری آئینی و قانونی بحران کی 3 وجوہات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دفتر آئینی و قانونی طور پر خالی نہیں تھا، عدالت سے جھوٹ بول کر الیکشن کروانے کا آرڈر کروایا گیا۔
سابق گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ جس شام جعلی وزیراعلیٰ کا حلف دلوایا گیا، آئینی وزیراعلیٰ بحال ہو کر کابینہ کا اجلا س کر چکا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایک سیدھا سادہ کیس ہے، بحران کا فوری حل ضروری ہے، عام فہم شخص بھی پنجاب میں آئینی بحران کے حقائق دیکھ کر فیصلہ کر سکتا ہے۔