ہم افغانستان ہجرت کر جائیں گے وہاں ہمارا گزارہ ہو جائے گا پاکستان میں نہیں ہوگا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ ’بلاول ہمارے لیے کیا حکومت کرے گا اس سے تو بہترہے کہ ہم افغانستان چلے جائیں جہاں کم ازکم ہمارا گزرا تو ہوجائے گا‘۔پشاور میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں تقریب سے خطاب میں محمود خان کا کہنا تھاکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں صحت اورتعلیم میں اصلاحات لائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ریجن میں ایک بڑا ہسپتال بنائیں گے جو نجی شعبے کے تعاون سے بنے گا کیونکہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں۔محمود خان کا کہنا تھا کہ ملک

میں امپورٹڈ حکومت ہے، ان کے پاس تیل کی قیمت کےحوالے سے اختیارات نہیں، یہ امریکی احکامات پرعمل کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کےساتھ ہیں اور میں امپورٹڈ وزیراعظم کی شکل دیکھنا پسند نہیں کرتا، پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، مرکزی حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ملک پر بلاول ہمارے لیے کیا حکومت کرے گا؟ سینما میں ٹکٹ بلیک کرنے والے اور اس کا بیٹے کو بیٹھا دیا گیا ہے، اس سے تو بہترہے کہ ہم افغانستان چلے جائیں جہاں کم ازکم ہمارا گزارا توہوجائے گا۔

Recent Posts

میک اپ کے بغیر ہی بہت اچھی لگتی ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی موجودہ ٹاپ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی…

9 mins ago

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی…

13 mins ago

کوئٹہ کے شہری سراپا احتجاج کیوں ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ان دنوں احتجاج کی زد میں ہے۔…

22 mins ago

یورپ کے 12 ممالک میں پاکستان کے پرچم نظر آئیں گے لیکن کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے پسندیدہ ممالک میں سے ایک…

33 mins ago

داد رسی نہ ہوئی تو ریل گاڑیاں روک دیں گے، صدر کسان اتحاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پچھلے کئی روز سے پنجاب کے کسان احتجاج کر رہے ہیں جن…

37 mins ago

ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع…

44 mins ago