مریم نواز جوان نہیں مگر دیکھنے میں جوان لگتی ہیں، یاسر نواز

کراچی (قدرت روزنامہ)مشہور اداکار و ہدایات کار یاسر نواز نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیکھنے میں بالکل جوان لگتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان جذبات کا اظہار انہوں نے ایک ویب شو کے دوران اس وقت کیا جب ان سے مشہور شخصیات کا نام سن کر اپنے ذہن میں آنے والے تاثرات کو زبان پر لانے کی فرمائش کی گئی۔
جیسے ہی پروگرام کے میزبان نے مریم نواز کا نام لیا تو یاسر نواز نے کہا کہ مریم نواز جوان تو نہیں ہیں مگر وہ دیکھنے میں بالکل جوان لگتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز ایک سمجھدار اور باوقار سیاستدان ہیں، جبکہ نواز شریف کا نام سن کر ذہن میں نہاری اور پھجے کے پائے کا خیال آتا ہے۔
یاسر نواز نے پروگرام میں اپنی فلم “چکر” کی پروموشن کے علاوہ مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی، عامر لیاقت سے متعلق سوال کے جواب میں یاسر نواز نے کہا کہ ان کا نام سن کر ذہن میں شادیاں، شہنائیاں اور اسٹیج آتے ہیں جبکہ ہمایوں سعید کا نام سن کر بیوی، بیوی کا خوف اور پکڑے جانے کا ڈر ذہن میں آتا ہے۔