عدنان بھائی کو تو میں بڑا سمجھدار سمجھتا تھا مگر یہ تو ۔۔ عدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد صارفین بھڑک اٹھے، میمز بھی شئیر کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلمی و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر عدنان صدیقی کی حال ہی میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔لیکن شاید یہ ملاقات عدنان صدیقی کے چاہنے والوں کو گوارا نہیں گزری جس کے باعث سوشل میڈیا ان پر تنقید کی جا رہی ہے اور ان پر میمز بنا کر شئیر کی گئیں۔
دراصل عدنان صدیقی لندن میں اپنی فلم کی پروموشن کے لیے گئے تھے۔اداکار نے اس ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف سے ملاقات بہت زبردست رہی اور انہوں نے ملاقات میں انڈسٹری کی بہتری کیلئے اِقدامات کا بتایا۔

7 2 3 300x229

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ لندن میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں اور سابق وزیراعظم کو فلم دیکھنے کی دعوت دینے آیا تھا۔ اُن سے فلمی پالیسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔
اب سوشل میڈیا صارفین نے جب ان کی ملاقات کی تصویر وائرل ہوتی دیکھی تو طرح طرح کے تبصرے جاری کیئے۔
ایک صارف نے عدنان صدیقی کے لیے لکھا کہ یقین نہیں آتا کہ عدنان صدیق نے ان سے ملاقات کی، ان کی فلم کی تشہیر تھی یا کچھ لیکن اب وہ عوام میں اپنی امیج کھو بیٹھے ہیں۔

7 3 300x65

ایک صارف نے لکھا کہ عدنان صدیقی شاید میاں نواز شریف کے رشتے دار ہیں۔

7 4 300x36

وہیں دوسرے صارف لکھتے ہیں کہ عدنان بھائی کو تو میں بڑا سمجھدار سمجھتا تھا مگر یہ کیا ایسے لوگوں سے ملاقات؟

7 5 300x44

وہیں دوسری جانب ایک ٹوئٹر پر عدنان صدیقی کے اوپر ایک میم بھی وائرل ہو رہی ہے جو ان کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کی ہے جس میں ہمایوں سعید عدنان صدیقی کو ان کے دفتر میں تھپڑ رسید کرتے ہیں۔