عدنان بھائی کو تو میں بڑا سمجھدار سمجھتا تھا مگر یہ تو ۔۔ عدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد صارفین بھڑک اٹھے، میمز بھی شئیر کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلمی و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر عدنان صدیقی کی حال ہی میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی . لیکن شاید یہ ملاقات عدنان صدیقی کے چاہنے والوں کو گوارا نہیں گزری جس کے باعث سوشل میڈیا ان پر تنقید کی جا رہی ہے اور ان پر میمز بنا کر شئیر کی گئیں .


دراصل عدنان صدیقی لندن میں اپنی فلم کی پروموشن کے لیے گئے تھے . اداکار نے اس ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف سے ملاقات بہت زبردست رہی اور انہوں نے ملاقات میں انڈسٹری کی بہتری کیلئے اِقدامات کا بتایا .

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ لندن میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں اور سابق وزیراعظم کو فلم دیکھنے کی دعوت دینے آیا تھا . اُن سے فلمی پالیسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی .
اب سوشل میڈیا صارفین نے جب ان کی ملاقات کی تصویر وائرل ہوتی دیکھی تو طرح طرح کے تبصرے جاری کیئے .
ایک صارف نے عدنان صدیقی کے لیے لکھا کہ یقین نہیں آتا کہ عدنان صدیق نے ان سے ملاقات کی، ان کی فلم کی تشہیر تھی یا کچھ لیکن اب وہ عوام میں اپنی امیج کھو بیٹھے ہیں .

ایک صارف نے لکھا کہ عدنان صدیقی شاید میاں نواز شریف کے رشتے دار ہیں .

وہیں دوسرے صارف لکھتے ہیں کہ عدنان بھائی کو تو میں بڑا سمجھدار سمجھتا تھا مگر یہ کیا ایسے لوگوں سے ملاقات؟

وہیں دوسری جانب ایک ٹوئٹر پر عدنان صدیقی کے اوپر ایک میم بھی وائرل ہو رہی ہے جو ان کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کی ہے جس میں ہمایوں سعید عدنان صدیقی کو ان کے دفتر میں تھپڑ رسید کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں