آئی فون کو ٹکر دینے والا نیا فون متعارف؛ قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی فون کو ٹکر دینے والا نیا فون متعارف کروادیا گیا، قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ملٹی نیشنل موبائل کمپنی سونی نے ایپل کے ٹکر کا ’ایکسپریا ون فور‘ متعارف کرادیا، جس میں پہلی بار طاقتور آپٹیکل زوم کیمرا دیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر کمپنی نے ’ایکسپریا ون فور‘ کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم آئندہ ماہ تک صارفین اسے اپنے اپنے ممالک سے خرید سکیں گے۔
’ایکسپریا ون فور‘ کمپنی کے ’ایکسپریا 10‘ سیریز کا حصہ ہے، جسے کمپنی کا اب تک کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے اور اس کے کیمرے کو سب سے طاقتور سمجھا جا رہا ہے۔
کمپنی نے ’ایکسپریا ون فور‘ کے بیک پر تین ریئر کیمرے دیے ہیں، جو ہیں تو 12 میگا پکسل مگر ان میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی اور سینسرز کو انتہائی طاقتور بنایا گیا ہے۔


تینوں میں سے ایک کیمرے کو آپٹیکل زوم کی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے جو کہ انتہائی دور سے تصویر کو انتہائی قریب سے کھینچی گئی تصویر کے تحت لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
آپٹیکل زوم کے مذکورہ کیمرے سے صارفین تصویر کو 85 سے 125 ملی میٹر تک زوم کر سکتے ہیں، جس کے بعد کھینچی گئی تصویر ایک فٹ سے بھی کم دوری پر کھینچی گئی تصویر کی طرح ہوگی۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آپٹیکل زوم کی جدید ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے، جس سے کیمرا کے رزلٹ پر فرق نہیں پڑتا، علاوہ ازیں ویڈیو کے لیے کیمرے میں ڈیجیٹل زوم کو فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔’ایکسپریا ون فور‘ کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور فون کے تمام کیمروں کو ویڈیو شوٹنگ کے لیے طاقتور بنایا گیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ’ایکسپریا ون فور‘ کے ڈسپلے لائٹ کو بھی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پچاس فیصد تک بڑھادیا گیا ہے جب کہ فون کو مٹی اور پانی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی طاقتور بنایا گیا ہے۔فون کا اسکرین 6.5 انچ رکھا گیا ہے، اس میں اسنیپ ڈریگون 8 جنریشن 1 کا پراسیسر ہے جبکہ 12 جی بی ریم کے حامل فون کا اسٹوریج 256 سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
فنگر پرنٹ سینسر، بہترین ہیڈ فون جیک اور بہترین اسپیکرز کے فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے اور کا دعویٰ ہے کہ محض 30 منٹ میں فون کو 50 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل کے ٹکر کے موبائل کے ساتھ کمپنی نہ تو چارجر فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی ہیڈ فون اور دیگر چیزیں دی جا رہی ہیں۔فون کی قیمت 1600 امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے، یعنی ’ایکسپریا ون فور‘ کو پاکستانی شائقین تین لاکھ روپے سے زائد کی قیمت پر حاصل کر سکیں گے۔

Recent Posts

ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام…

1 min ago

اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے…

5 mins ago

انسٹاگرام پر ہونے ہونے والی بحث ہاتھاپائی میں بدل گئی، سرعام سڑک پر لڑکیوں نے لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی

نوئیڈا (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی بحث ہاتھا پائی میں بدل گئی ،…

16 mins ago

آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان 6 سے 8 ارب ڈالر…

17 mins ago

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر علی ظفر نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں…

27 mins ago

سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی…

27 mins ago