” تمام پاکستانی نوجوان یہ ویڈیو ضرور دیکھیں کیونکہ۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کیلئے زبردست ویڈیو شیئر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نوجوانوں کو اسے دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں چاہتا ہوں ہمارے پاکستانی نوجوان یہ دوڑ دیکھیں اور اس میں سے وہ اہم ترین سبق حاصل کریں جو کھیل نے مجھے سکھایا ہے۔وزیراعظم نے لکھا کہ آپ ہارتے تبھی ہیں جب آپ کوشش ترک کر دیتے ہیں۔

یہ ویڈیو اولمپک گیمز کی ہے جس میں ریس شروع ہوتی ہے تو کچھ خواتین ٹکرا کر گر جاتی ہیں تاہم ان میں سے ایک دوبارہ اٹھتی اور آخری نمبر سے جدوجہدکرتے ہوئے آگے پہنچتی ہے اور پھر فنشنگ لائن کے قریب جا کر اپنی مزید طاقت لگاتی ہے اور پہلے نمبر پر آجاتی ہے ۔ یعنی وہ گرنے کے بعد ہار نہیں مانتی بلکہ کوشش کرتی ہے اور کامیاب ہوتی ہے ۔